سینئر وائس چےئرمین ہوپ پاکستان کا انتخاب ، دونوں گروپ جیت کیلئے پرامید

سینئر وائس چےئرمین ہوپ پاکستان کا انتخاب ، دونوں گروپ جیت کیلئے پرامید

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )سینئر وائس چےئرمین ہوپ پاکستان کا انتخابی معرکہ دلچسپ مرحلے میں داخل ،حاجی مقبول احمد اور حاجی شاہد رفیق کی طرف سے جیتنے کے دعوے،دونوں گروپوں میں سے کوئی بھی لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں،لاہور سے شروع ہونے والی رسہ کشی ملک کے طول عرض تک پھیل گئی ،ہوپ کی اے جی ایم کے اجلاس سے پہلے وائس چےئرمین کے لیے ووٹنگ کا امکان،جنرل کونسل کے اجلاس کی تاریخ آج جاری ہونے کا امکان،سینئر وائس چےئرمین کے لیے شاہد رفیق کی طرف سے خواجہ سہیل شہزاد جبکہ حاجی مقبول احمد کی طرف سے ندیم اقبال امیدوار بنایا گیا ہے ، ملک بھر سے 30ایگزیکٹوممبران نے ووٹ ڈالنے ہیں،سینئر وائس چےئرمین کے انتخابات کا ہوپ کے آئندہ سال کے الیکشن کا یقین ہو گا کیونکہ آئندہ سال مرکزی چےئرمین ہوپ پنجاب سے آنا ہے دوسری جانب ہوپ پنجاب کے ممبران کا سینئر وائس چےئرمین کے الیکشن کا فیصلہ ،مل بیٹھ کر کرنے کا مطالبہ کر دیا،حاجی مقبول احمد،حاجی شاہد رفیق ضد چھوڑ دیں اور پورے ملک میں پنجاب کو مذاق نہ بنائیں اور ایک میز پر بیٹھ کر ایک نام فائنل کر کے مرکز کو دیں سینئر حج آرگنائزر کی روزنامہ پاکستان کے توسط سے مطالبہ۔

مزید : صفحہ آخر