حجاج دنیاوی و اخروی معاملات میں بہتری لائیں،مولانا محمد ادریس

حجاج دنیاوی و اخروی معاملات میں بہتری لائیں،مولانا محمد ادریس

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مردان ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام پر زور دیاکہ وہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے دنیاوی اور آخری معاملات میں پہلے اللہ تعا لیٰ کی رضا تلاش کریں،معاملات میں بہتری لائی جا ئے جو کہ حج کی قبولیت کا واضع دلیل ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحاج سر بلند خان مدنی کی اقامتگاہ پر حجاج کرام کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا،اجتماع عام سے مولانا فیاض نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ حج بیت اللہ کی سعادت ان خوش نصیب مسلمانوں کو ملتی ہے جس کی دل میں اللہ تعا لیٰ کے گھر کی خواہش دل میں موجود ہو اللہ تعالیٰ انہی کو اپنے گھر بلاتا ہے ،انہوں نے حجاج کرام پر زور دیا کہ اپنے اعمال میں زیادہ سے زیادہ بہتری لائیں تا کہ عوام محسوس کریں کہ حج بیت اللہ کی ادائیگی کے بعد آپ کے اعمال انسانیت کی فلاح بہبود کے لیے استعمال ہو رہے ہوں،پروگرام کے آخر میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

مولانا محمد ادریس

مزید : صفحہ آخر