انٹرپول چیف لاپتہ، فرانسیسی پولیس نے تحقیقات شروع کردی
پیرس (آئی این پی ) انٹرپول چیف مینگ ہوننگ وی چائنا سے واپسی پر لاپتا ہوگئے، فرانسیسی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرپول چیف مینگ ہوننگ وی چائنا سے واپسی پر لاپتا ہوگئے، مینگ ہوننگ وی کی اہلیہ نے فرانسیسی پولیس کو شوہر کے لاپتا ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا جس کے بعد فرانسیسی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔نومبر 2016 میں مینگ ہوننگ وی چار سال کے لیے انٹرپول کے صدر منتخب ہوئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق انٹرپول چیف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ 29 ستمبر کو جب وہ چائنا سے واپس آرہے تھے تو ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کسی نے فون نہیں اٹھایا۔
انٹرپول چیف