شہباز شریف کی گرفتاری قابل مذمت ہے،عبدالرحمن انصاری

شہباز شریف کی گرفتاری قابل مذمت ہے،عبدالرحمن انصاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج اور پاکستان بار کونسل کے سابق وائس چیئر مین حافظ عبدالرحمن انصاری نے میاں شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کو صرف شریف بردران ہی نظر آرہے ہیں۔احتساب کا عمل شفاف ہونا چاہیے جب تک بلاامتیاز احتساب نہیں ہوتا ،نیب کی کارروائیوں پر سوال اٹھتے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ وہ میاں شہباز شریف کی گرفتار قابل مذمت ہے ۔

عبدالرحمن انصاری

مزید : صفحہ آخر