گیس کی قیمتوں میں اضافہ؛ سی این جی 104 روپے فی کلو ہونے کا امکان

گیس کی قیمتوں میں اضافہ؛ سی این جی 104 روپے فی کلو ہونے کا امکان

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشنز نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی این جی کی قمیت میں اضافے کا فیصلہ سی این جی پمپس مالکان کے اجلاس میں کیا گیا۔سندھ میں کل سے سی این جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے جس کے بعد سی این جی کی فی کلو ممکنہ قیمت 104 روپے تک ہوجائے گی۔ سی این جی ایسوسی ایشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ سی این جی کی قیمت 100 روپے کلو قیمت رکھنے کی بات ہو رہی ہے۔دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمت بڑھنے کے بعد بسیں نہیں چلا سکیں گے۔

مزید : صفحہ آخر