پنجا ب حکومت نے 18 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے

پنجا ب حکومت نے 18 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے 18افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ تقرری کے منتظر مبین الٰہی کو ڈپٹی سیکرٹری جیل خانہ جات محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ خالد پرویز سیکشن آفیسر محکمہ زراعت کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پاپولیشن ویلفیئر تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں فائقہ سحر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب کو 13 تا 31 اکتوبر 18 یوم کی ایکس پاکستان لیو کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے اطہر اسما عیل ماجد ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب کو ڈی آئی جی ٹریفک. پنجاب کا اضا فی چارج سونپ دیا، نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ۔پنجاب حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے 14 افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی ۔ ان پولیس افسران میں محمد رضا تنویر،عبداللطیف ، حنا منور ، عبدالخالق ، عمارہ شیرازی ، بشری جمیل ، سنگہار ، آصف بدھر ، اکرام اللہ ، کامران حامد ، نوشیروان علی ، عبریز علی عباسی ، محمد شعیب مسعود شامل ہیں۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -