سندھ حکومت کے بینک اکاؤنٹس کی 10سالہ تفصیلات طلب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنیوالی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) نے تفتیش کا دائرہ سندھ حکومت تک پھیلا دیا۔جے آئی ٹی نے سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں صوبائی حکومت کے زیراستعمال تمام بینک اکاؤنٹس کی 10 سالہ تفصیلات طلب کرلیں اور تفتیش کا دائرہ بیمار صنعتوں کی مالی امداد اور سرکاری ٹھیکوں تک پھیلا دیا۔خط کے متن کے مطابق جے آئی ٹی نے سندھ حکومت سے دس سال میں ہونے والی کھربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگا ہے اور کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے جس بینک میں بھی جو اکاؤنٹ ہے اس کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔جے آئی ٹی کی جانب سے صوبائی حکومت کے زیر استعمال تمام اکاؤنٹس کی بینک اسٹیٹمنٹ متعلقہ افسر کے دستخطوں کے ساتھ مانگی گئی ہیں۔
منی لانڈرنگ