خواجہ سعد اور سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ،فیاض الحسن ، فواد کی تردید
لاہور/اسلام آباد(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جانے کی تصدیق کردی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے خواجہ برادران کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جانے کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی آشیانہ سکیم کی بینفشری ہے اورفوادحسن فوادآشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں وعدہ معاف گواہ بن چکے اس لیے شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو 16اکتوبر کو طلب کرلیا اور اس موقع پر ان کی گرفتار ی کا بھی امکان ہے ۔