میعشت کی ترقی کیلئے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے : گورنر سندھ

میعشت کی ترقی کیلئے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے : گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ قومی معیشت کی ترقی ، غربت اور بے روزگار ی کے خاتمہ کے لئے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں موجودہ حکومت صنعت کاروں کے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے ، موجودہ حکومت سے صنعت کاروں کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں حیدرآباد ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد جس کی سربراہی پیٹرن ان چیف مظہر الحق کر رہے تھے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں ، چیئرمین شاہد قاسم خانی، فہیم نور والا، ضیاء الدین قریشی، علی جونیجو اور خالد ملک بھی شامل تھے ، گورنرسندھ نے کہا کہ حیدرآباد کے صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی ، پانی کی کمی دور کرنے سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے ، خوش حال صنعت کار خوش حال پاکستان کی علامت ہے اسی وژن کے مطابق بھرپور اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں ۔ملاقات میں وفد کے سربراہ مظہرالحق نے حیدرآباد کے صنعتی علاقوں کے مسائل اور درپیش مشکلات سے گورنرسندھ کو آگاہ کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول