غیر قانونی اسلحہ کیس ،متحدہ کے کارکن عامر لنگڑا کی سزا کالعدم

غیر قانونی اسلحہ کیس ،متحدہ کے کارکن عامر لنگڑا کی سزا کالعدم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے، ایم کیوایم کارکن عامر عرف لنگڑا کی سزا کالعدم قرار دے دی ۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ملزم کے خلاف اگر دوسرا کیس نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم عامر عرف لنگڑا کو رینجرز نے 2017 سائٹ سپر ہائی وے سے گرفتار کیا تھا،ملزم نے کنٹریکٹر نہال ریاض سے 50 ہزار روپے بھتہ وصول کیا تھا،انسداددہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی تھی،پراسیکیوشن ملزم کی سزا برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی

مزید : کراچی صفحہ اول