شریف خاندان کیلئے ایک اور جمعہ کا دن بھاری رہا

شریف خاندان کیلئے ایک اور جمعہ کا دن بھاری رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(جنرل رپورٹر) شریف خاندان کیلئے ایک اور جمعہ کا دن بھاری گزرا۔نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں گزشتہ روز جمعہ کو گرفتار کیا گیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی ، آرٹیکل 62ون ایف کی تشریح سے متعلق فیصلہ، اصغر خان کیس کا فیصلہ اور احتساب عدالت کی جانب ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ جمعہ کے روز سنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ بھی28جولائی2017 بروز جمعہ کے دن سنایا گیا۔اسی طرح 13اپریل 2018بروز جمعہ کو سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کی تشریح سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا ، اصغر خان کیس کا فیصلہ بھی 19اکتوبر 2012 بروز جمعہ کو سنایا گیا، اس فیصلے میں نواز شریف سمیت دیگر فریقین کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا۔15دسمبر 2017 بروز جمعہ کو حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کیلئے شریف خاندان کے خلاف نیب اپیل خارج ہوئی، مگر اسی روز نہ صرف عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کے لیے ن لیگ کی درخواست مسترد ہوئی بلکہ نواز شریف سے متعلق آبزرویشن بھی دی گئیں۔ 28جولائی 2017 بروز جمعہ عدالتِ عظمی نے شریف خاندان کے خلاف جو تین ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا، احتساب عدالت کی جانب سے لندن فلیٹس(ایون فیلڈ ریفرنس) کا فیصلہ جمعہ 6جولائی کو سنایا گیا ،جس میں نواز شریف کو 10سال ،مریم نواز کو7سال اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کو 1سال قید کی سزا سنائی گئی ۔
جمعہ کا دن