تھر خشک سالی،مسائل کے حل کیلئے تین رکنی کمیٹی کا قیام

تھر خشک سالی،مسائل کے حل کیلئے تین رکنی کمیٹی کا قیام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف سکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے تھر میں خشک سالی اوراس سے پیدا ہونے والے مسائل کے مستقل حل اورسفارشات کی تیاری کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی سیکرٹری منصوبہ بندی سیکرٹری پلاننگ، سیکریٹری امپریشن مینجمنٹ اور کمشنر میرپورخاص پرمشتمل ہوگی۔ اس بات کا فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت صحرائے تھراوراطراف کے علاقوں میں شدید خشک سالی سے متعلق اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں چیف سکریٹری نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں پیدا ہونے والے مسائل سمیت تھر کے مختلف معاملات کا جائزہ لیا.اجلاس میں خشک سالی سے متاثرہ افراد کے علاوہ تھرکی لائیواسٹاک کے لیے پانی، ادویات اور طبی خدمات کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ غیر سرکاری تنظیموں کوبھی فعال کرنے پرمشاورت کی گئی علاوہ ازیں سکریٹری لائیو اسٹاک سہیل اکبر شاہ، سیکرٹری پلاننگ ڈاکٹر شیریں مصطفی، سیکرٹری توانائی رشید حسین کاظم، سیکرٹری فوڈ ڈاکٹر نظیر شیخ ،حیدرآباد اور میرپورخاص کے کمشنر سمیت دیگر سینئر افسران بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے ۔ کمیٹی تھرکی ترقی اورمستقبل میں اسے خشک سالی سے بچانے کے لیے ترقیاتی پیکیج سے متعلق سفارشات چیف سیکریٹری کوپیش کرے گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول