صوبائی حکومت کی جانب سے 100روزہ ترقیاتی پلان پر ہنگامی بنیادوں پر کام

صوبائی حکومت کی جانب سے 100روزہ ترقیاتی پلان پر ہنگامی بنیادوں پر کام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)محکمہ مواصلات و تعمیرات نے سوات میں صوبائی حکومت کے 100 روزہ ترقیاتی پلان پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت تعلیم ، صحت، زراعت، بلدیات، اوقاف، سیاحت، کھیل وثقافت، مالیات اور داخلہ اُمور وسیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرکاری عمارات کی تعمیرومرمت اور شاہراہوں کی بہتری و کشادگی کے تمام جاری اور نئے منصوبوں کی بر وقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے نیز مقررہ تمام اہداف وقت سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی اس سلسلے میں محکمہ مواصلات کے ایکسئین بلڈنگ انجینئر شہاب خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حکومت کے 100 دنوں کے پلان کے تحت سوات کیلئے متعین کردہ ترقیاتی اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے انجینئرشہاب خان نے اس موقع پر واضح کیا کہ سیاحتی کشش کی حامل جنت نظیر وادی سوات کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے پوری تندہی کے ساتھ دن رات کام کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سرکاری مشینری کو پوری طرح فعال اور کرپشن سے پاک کرنے کے علاوہ ترقیاتی عمل کی سائنسی بنیادوں پر نگرانی کا جدید نظام وضع کیا گیا ہے جس میں ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمد میں ناقص معیار یا کسی بھی کا م چوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاانہوں نے مختلف شعبوں کے ایس ڈی اوز سے کارکردگی رپورٹس طلب کیں جس پربتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے تحت سوات میں 10 کروڑروپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے علاوہ کھیل وسیاحت کی دیگر کئی سکیمیں تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جن میں تحصیل سپورٹس گراونڈز کے علاوہ مختلف سکولوں میں چھوٹے پلے گراونڈز کی تعمیر و اپ گریڈیشن شامل ہے اسی طرح گبین جبہ اور سلاتن کے پرفضاء پہاڑی مقامات پر دو نئے سیاحتی مراکزکے قیام کیلئے اڑھائی کروڑروپے کی لاگت سے جدید ریسٹ ہاؤسز کی تعمیر بھی پوری رفتار سے جاری ہے جنہیں6 مہینے کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گامینگورہ بائی پاس روڈپر8 کروڑروپے کی لاگت سے نیا اور جدید بس ٹرمینل بھی مکمل ہوچکاجس کا عنقریب افتتاح ہونے کو ہے اور اس کے بدولت تمام بڑی مسافر گاڑیاں شہر سے باہرمنتقل ہو جائیں گی اور ٹریفک کا رش کم ہوگااس کے علاوہ نو کروڑروپے کی لاگت سے شہری خوبصورتی کا منصوبہ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کے تحت گراسی گراؤنڈ، ودودیہ ہال اورجامع مسجد اللہ اکبرکی تزین وآرائش سمیت تاریخی عمارات کی عظمت رفتہ بحال کی جارہی ہے اور مینگورہ تاسیدوشریف شاہراہ اور بازاروں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا رہا ہے اس موقع پربتایاگیاکہ چارباغ میں 6 کروڑروپے کی لاگت سے اعلیٰ نسل کی زیادہ دودھ دینے والی بھینسوں کے ڈیری فارم اور آسٹریلین بھیڑوں کی افزائش کیلئے جدید شیلٹراور شیڈمکمل ہوچکے ہیں مٹہ،سنگوٹہ اور کالام میں ایک کروڑروپے کی لاگت سے محکمہ اوقاف کی مساجد ومدارس کی تکمیل بھی ہو چکی اسی طرح سوات کے مختلف علاقوں میں 22 کروڑ روپے کی لاگت سے بورڈآف ریوینوکے لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے سلسلے میں نئے پٹوارخانوں او ر سروس ڈیلیوری سنٹر کی تعمیربھی مکمل ہے کالج کالونی سیدوشریف میں 3 کروڑروپے کی لاگت سے سرکاری ملازمین کیلئے بیچلرہاسٹل کا افتتاح بھی ہوچکا ،پرائمری سکول پروگرام کے تحت سوات کے تمام صوبائی حلقوں میں 40 کروڑروپے کی لاگت سے سکولوں کی تعمیرومرمت کا کام بھی شروع کیا گیاجن میں 60 فیصد سکول مکمل ہوچکے جبکہ باقی منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں اسی طرح سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت تقریباً 2 ارب روپے کی لاگت سے نئے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی نئی اور اپ گریڈڈ عمارات کی تکمیل بھی ہو چکی30کروڑروپے کی لاگت سے سوات میڈیکل کالج کی شاندار نئی عمارت بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے تحصیل مٹہ کے علاقوں شیوراور درمے میں20 کروڑروپے کی لاگت سے رورل ہیلتھ سنٹرز کی تکمیل بھی ہوچکی جبکہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے حالیہ منظور کردہ کبل ہسپتال کی تعمیرکیلئے فزیبلٹی رپورٹ پر بھی کام شروع ہو چکااور اس پر تعمیراتی کام کی بروقت تکمیل بھی یقینی بنا دی جائے گی مدین میں طوفانی سیلاب سے متاثرہ ہسپتال کی تعمیرنوپر کام زوروشور سے جاری ہے جو 40 کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہوگی 15 کروڑروپے کے خرچ سے خوازہ خیلہ اور مٹہ میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی سٹینڈرڈائزیشن پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پوسٹ کریجویٹ جہانزیب کالج کی تعمیرنو پر کام بھی پوری رفتار سے جاری ہے جس پر لاگت کا تخمینہ32 کروڑروپے ہے اسی طرح 6 کروڑروپے کی لاگت سے جہانزیب کالج کا جدید بی ایس بلاک بھی مکمل کردیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سوات میں نئے کالجوں کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کی جارہی ہے سیدوشریف میں جدید سیکورٹی نظام کے حامل ڈسٹرکٹ جیل کی نئی عمارت پر بھی کام پوری رفتارسے جاری ہے جو اگلے 18 مہینے میں مکمل ہو جائے گی اور اس پر لاگت کا تخمینہ 70 کروڑروپے ہے اسی طرح سیدوشریف میں3 کروڑروپے کی لاگت سے ریسکیو1122کی جدید سہولیات سے آراستہ بلڈنگ کا افتتاح بھی ہوچکا جبکہ مٹہ میں بھی ریسکیو1122 کے قیام کیلئے نئی جدید بلڈنگ کی تعمیرکا آغاز بھی عنقریب کر دیا جائیگاجس پر لاگت کا تخمینہ اڑھائی کروڑروپے ہے