المحمدیہ روضہ سوسائٹی راولپنڈی نے عالمی یوم اساتذہ بھرپور طریقے سے منایا

المحمدیہ روضہ سوسائٹی راولپنڈی نے عالمی یوم اساتذہ بھرپور طریقے سے منایا

راولپنڈی( سٹی رپورٹر)المحمدیہ روضہ سوسائٹی راولپنڈی نے" عالمی یوم اساتذہ" بھرپور طریقے سے منایا،المحمدیہ روضہ سوسائٹی کی جانب سے شہر کے مختلف اسکولز میں اس دن کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کر کے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ،طلباء نے اساتذہ کو مختلف تحائف پیش کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔محمد حمزہ،اسد اللہ،خنیس الرحمن و دیگر طلباء کااپنے اساتذہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اساتذہ اقوام کے معمار کی حیثیت رکھتے ہیں،ہم اپنے اساتذہ کی راہنمائی کی بدولت اپنی زندگی کے مقصد کو پہچان پاتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر