جہلم،سیرت رحمت عالمؐ کانفرنس کا انعقاد آج ہوگا

جہلم،سیرت رحمت عالمؐ کانفرنس کا انعقاد آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم(بیورورپورٹ)جہلم میں عظیم الشان سیرت رحمت عالمؐ کانفرنس کا انعقاد 6اکتوبر2018کو نکہ کلاں میں ہوگا، بروزہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد اہل حدیث نکہ کلاں ضلع جہلم کے مقام پر عظیم اجتماع ہوگا،کانفرنس زیر صدارت حافظ عبدالحمید عامر صاحب رئیس جامعہ علوم أثریہ جہلم و نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان منعقد ہو گی۔ کانفرنس سے مناظر اسلام حضرت مولانا حافظ محمد یوسف پسروری صاحب اور حافظ عبدالغفور مدنی نائب مدیر جامعہ علوم أثریہ خطاب کریں گے۔