حسن ابدال میں پولیس مقابلہ ، فائرنگ کا تبادلہ ، 2زخمیوں سے 5ڈاکو گرفتار

حسن ابدال میں پولیس مقابلہ ، فائرنگ کا تبادلہ ، 2زخمیوں سے 5ڈاکو گرفتار

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر) ہائی ایس میں لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کا پولیس کے ساتھ مقابلہ! فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی جبکہ پولیس نے 2 زخمی ساتھیوں سمیت 5 ڈاکو گرفتار کر لیے۔ہائی ایس قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کی حدود میں برہان انٹرچینج پر ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی سعید احمدکو طورلاولد عبدالحنان قوم پٹھان سکنہ ہری پور کی جانب سے نے اطلاع دی گئی کہ ہائی ایس نمبری LWC۔7540 پر سوار 6/7 نا معلوم اشخاص جو حلیئے سے پٹھان لگتے تھے مجھ سے ابھی رقم مبلغ1لاکھ25ہزار روپے اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہو گئے ہیں آپ فوری انکا پیچھا کر کے انکو گرفتار کریں جس پر اے ایس آئی سعید احمد نے فوری طور پر موقع پر موجود ایلیٹ سیکشن کو ہمراہ لیکر ہائی ایس متذکرہ بالا کا پیچھا یا جسکو کٹی پہاڑی علاقہ تھانہ حضرو میں کراس کر کے بمشکل روک لیا گیا جس میں سے 5افراد اترے اور اترتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جو کہ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 2 ملزمان مسمیان سعید محمد ولد بہادر خان سکنہ مردان اور شاہ فیصل ولد شیر زمان سکنہ باجوڑ زخمی ہو گئے جبکہ 3کس ملزمان بلال ولد مشعال، سہد ولد سید خان سکنائے پشاور اور محمد شعیب ولد عبدالحمید سکنہ ٹیکسلا راولپنڈی کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔دوران فائرنگ سعید احمد اے ایس آئی شدید زخمی ہو گئے جنکو اور زخمی ملزمان کو فوری ابتدائی طبی امداد کیلئے THQہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا جہاں سے اے ایس آئی سعید احمد اور دو زخمی ملزمان کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ملزمان کیخلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں اور تھانہ حضرو میں مقدمات درج کر کے تفتیش مقدمہ شروع کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے فوری ڈی ایس پی حسن ابدال سرکل تنویر احمد ملک، ڈی ایس پی حضرو سرکل حیدر حسین، ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال سب انسپکٹر محمد فاروق، ایس ایچ او تھانہ حضرو سب انسپکٹر جاوید اقبال، انچارج آئی ٹی لیب اٹک سب انسپکٹر جہانزیب خان و افسران و ملازمان تھانہ صدر حسن ابدال و تھانہ حضرو پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر انکو ہدایات دیں کہ ملزمان سے انٹیروگیشن عمل میں لائیں اور کہا کہ اٹک پولیس نے ہمیشہ جرائم کیخلاف جہاد کیا ہے اور ملک و سماج دشمن عناصر کیخلاف لڑتے ہوئے بہادری کی داستانیں رقم کی ہیں۔ڈی پی او اٹک نے زخمی اے ایس آئی کی عیادت کی اور ویلفئیر انچارج کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال جا کر انکا مکمل علاج معالجہ کروائیں۔یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے ہائی ایس میں سفر کرنے والے مسافروں کو لوٹنے کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید خوف کا شکار تھے۔گروہ کی گرفتاری سے مذید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر