انجمن تاجران کی معاونت سے انکوبیٹرمشین ہسپتال کوملی،ڈاکٹر ہمایوں

انجمن تاجران کی معاونت سے انکوبیٹرمشین ہسپتال کوملی،ڈاکٹر ہمایوں

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) انجمن تاجران کلر سیداں کے عہدیداروں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کیلئے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان خرید کر ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ایم ایس کی درخواست پر انجمن تاجران کے عہدیداروں نے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ میں مزید بہتری لانے کیلئے پانچ لاکھ روپے مالیت کی مختلف اشیاء خرید کر ہسپتال پہنچا دی ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انجمن تاجران کی مالی معاونت کے باعث ایک عدد انکیوبیٹر مشین ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کو خرید کر دی گئی ہے۔مشین نہ ہونے کی وجہ سے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی نگہداشت کے سلسلہ میں بے پناہ مشکلات کا سامنا رہتا تھا جس کی وجہ سے پری میچور پیدا ہونے والے بے بیز کو راولپنڈی منتقل کرنا پڑتا تھا جو اب ایسا نہیں ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کے بیٹھنے کیلئے بیس کے قرئب اسٹیل کے بنچز بھی فراہم کر دہئے گئے ہیں ۔دریں اثناء حکومت پنجاب نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل اسٹور اور مختلف وارڈز میں نصب کرنے کیلئے 23 ائر کنڈیشنڈز بھی فراہم کئے ہیں جنہیں ایمر جنسی سمیت مرد وخواتین وارڈز اور ادویات کے اسٹور میں نصب کیا جا رہا ہے۔ایم ایس نے اشیاء کی فراہمی پر انجمن تاجران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر