نئے ایس ایچ اوکی تعیناتی سے کلرسیداں میں جرائم میں کمی آئی،اسلم بانی

نئے ایس ایچ اوکی تعیناتی سے کلرسیداں میں جرائم میں کمی آئی،اسلم بانی

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) کلر سیداں کے سماجی شخصیت الحاج محمد اسلم بانی نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی پر تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کبھی کسی بھی ایس ایچ او نے اتنی جرات کا مظاہر ہ نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے منشیات فروشی عام ہو گئی تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ ظہیر احمد بٹ نے جب سے بطور نئے ایس ایچ او اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور منشیات فروشوں نے بھی اپنی سرگرمیاں محدود کر لی ہے جس سے علاقہ میں ایک اچھا تاثر پیدا ہو رہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر