چکوال،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،مٹھائی شاپ سیل

چکوال،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،مٹھائی شاپ سیل

چکوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال نے عوامی شکایات پر دوران چیکنگ صفائی کے ناقص انتظامات پر شہر کی معروف مٹھائی شاپ ’’ تاج محل سویٹس‘‘ کو سیل کر دیا۔شام تقریباََ ساڑھے چھ بجے کے قریب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تاج محل سویٹس کے کارخانے میں صفائی کے ناقص انتظامات اور دیگر عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے تاج محل سویٹس کو سیل کر دیاواضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی تاج محل سویٹ کے مٹھائی اور بیکری مصنوعات بنانے والے کارخانے کو سیل کیا گیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر