معاشرے کی تبدیلی میں خواتین کا اہم کردار ہے،عالمگیر خان

معاشرے کی تبدیلی میں خواتین کا اہم کردار ہے،عالمگیر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حلقہ این اے 243 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عالمگیر خان نے کہا ہے کہ خواتین کا کردار ملک کی ترقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو کامیابی کے لیے خواتین کے ووٹ کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ باتیں اپنے حلقہ انتخاب میں ارم پلازہ سے نکالی جانے والی خواتین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ریلی میں بڑی تعدا د میں خواتین شریک تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کو تبدیل کرنے کے لیے خواتین کے کردار کی اہمیت تسلیم کرنا ہوگی۔ خواتین اس وقت ملکی آبادی کے نصف سے بھی زائد ہیں۔ اگر ملکی آبادی کا نصف سے زائد حصہ گھروں میں بیٹھا رہے تو تبدیلی نہیں آسکتی۔ اگر خواتین ساتھ نہ دیں تو نئے پاکستان کا خواب بھی خواب ہی رہے گا۔ اس لیے میں خواتین سے درخواست کرتا ہوں کہ 14اکتوبر کو ضمنی الیکشن کے لیے گھروں سے نکلیں۔ تحریک انصاف کو ووٹ دیں۔ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے۔ تبدیلی اور انقلاب کی اس مہم کو آپ کے ووٹوں کی ایک بار پھر ضرورت پیش آئی ہے۔ تحریک انصاف کا ووٹ بینک خواتین کے ووٹ سے مضبوط ہوگا۔ ہم قومی و صوبائی اسمبلیوں میں جا کر ملک کی خواتین کے حقوق کے لیے کام کریں گے۔ خواتین ریلی ڈسکو بیکری کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔

Back t

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر