واٹر پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق

واٹر پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واٹر پمپ کے قریب تیزرفتار ٹرالر کی زد میں آکر خاتون جان کی بازی ہار گئی۔خاتون کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے شاہراہ پاکستان بلاک کردی جس سے ٹریفک کی روانہ متاثر ہوئی،3 گھنٹے تک مظاہرین نے روڈ بند رکھنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔مظاہرین نے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کیا جس کے بعد پولیس نے روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا۔حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔