حیدری میں ملکی سطح پر کھادی کے 44 ویں اسٹور کا آغاز

حیدری میں ملکی سطح پر کھادی کے 44 ویں اسٹور کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے اعلیٰ معیار کے فیشن ریٹیل برانڈ کھادی (Khaadi) نے شہر قائد کے علاقے حیدری میں ملکی سطح پر اپنے 44 ویں اسٹور کا افتتاح کیا ہے۔ اس اسٹور میں کھادی پریٹ کے موسم سرما کی کلیکشن متعارف کرائی گئی ہے جو پاکستان بھر کے کھادی اسٹورز میں دستیاب ہوگی ۔ کھادی کے سی ای او شمعون سلطان نے کہا، "ہم حیدری میں اپنا بڑا اسٹور کھولنے پر انتہائی خوش ہیں جو بہترین انداز کے ساتھ کھادی کے صارفین کو غیرمعمولی سہولت فراہم کرے گا۔ اعلیٰ معیار کی مصنوعات سے لیکر بہترین ریٹیل اسٹاف کے ساتھ حیدری کا نیا اسٹور دراصل کھادی کے اپنے اس وعدے کی توسیع ہے کہ اپنے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کریں۔ جیسے جیسے ہم مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں ہم اپنی کمیونٹی کو مختلف مقامات پر برانڈ کی پہنچ کی فراہمی کے عزم اور مختلف انداز سے انتخاب کی سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔" کراچی کے مشہور علاقے حیدری مارکیٹ میں واقع کھادی کا نیا اسٹور 9 ہزار اسکوائر فیٹ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے جو کھادی کے RTWاور بغیر سلے ڈیزائن کے حامل کپڑوں کے لئے مختص ہے۔ یہ اسٹور 14 نئے ریٹیل اسٹاف کو خوش آمدید کہتا ہے اور اس اضافے کے بعد کھادی کے تمام مقامی اور بین الاقوامی اسٹورز پر اسٹاف کی تعداد 1300 سے متجاوز ہوچکی ہے ۔