وولولائن جیو ایس این جی 4 کی پاکستان میں میگا لانچ
کراچی (پ ر) بین الاقوامی سطح کے پریمیم برانڈڈ لیوبریکنٹ اور آٹومیٹِو سروسز فراہم کرنے والی کمپنی وولولائن کی جانب سے اعلی سطح کے ایک وفد کے دورے کے موقعے پر مقامی ہوٹل میں سیمینار منقعد کیا گیا۔ وولولائن مصنوعات 140 ممالک میں فروخت کی جارہی ہیں جب کہ کمپنی کا صدر دفتر امریکا کے شہر نیویارک میں واقع ہے۔ سیمینار میں مقامی اسٹیک ہولڈرز جن میں ٹیکسٹائل مصنوعات کے کارخانے دار، صنعت کار، پاور پلانٹ چلانی والی کمپنیوں کے مندوبین، انجینئرز، کنسلٹنٹس اور میڈیا کے نمائندگان شامل تھے۔سیمینار کا افتتاح چیف آپریٹنگ آفیسر اورینٹ اینرجی سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ انوار الحسن نے کیا جس کے بعد ریجنل ٹیکنیکل مینیجر وولولائن مڈل ایسٹ، افریقہ اور پاکستان مسٹر الیکسی سٹرائپ نے پاکستان میں گیس انجن آئلز سیگمنٹ کی اہمیت پر بات کی۔ مارکیٹنگ مینیجر ایم ای این اے پی ریجن عابد علی ماوجی نے وولولائن کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے حوالے سے گفتگو کی جو بلاشبہ دنیا بھر میں فروخت ہونے والے لیوبریکنٹس میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔بعد ازاں وولولائن کے ٹیکنیکل مینیجر نے پاکستانی مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپنی کی مختلف مصنوعات کے بارے میں بتایا اور یہ بھی کہ آج کے اس جدید دور میں وولولائن کو عالمی سطح پر صف اول کی لیوبریکنٹ کمپنی کیوں تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر او ای ایس کے مینیجنگ ڈائیریکٹر اظہر اقبال نے کہا کہ ''ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں بہترین کوالٹی کے گیس انجن آئل میں کام کرنے والے ایک ایسے مارکیٹ لیڈر بنیں جن کی ناصرف سیلز اور سروسز مثالی ہو بلکہ یہ قابل اعتماد ہونے کی اہلیت سے بھی بھرپور ہوں ''بانی ڈاکٹر جان ایلس نے ابتدا میں آئل ریفائنری کمپنی تشکیل دی جو بعد میں وولولائن کے نام سے پہچانی گئی۔ آج وولولائن دنیا بھر میں لیوبریکنٹ ایکسپرٹ کے طور پر جانا جاتا ہے جس کا تجربہ 152 سال پر مشتمل ہے۔ 1866 میں آغاز کے بعد سے نا صرف کمپنی کی مسلسل نشونما ہوتی رہی بلکہ اسکی انقلابی جدتوں سے ہم اہنگ ایجادات نے پوری صنعت کو تبدیل کر کے رکھ دیا۔ آج کے دور میں انڈسٹری اور آٹومیٹو سیگمنٹس وولولائن پر پر اسلئے آنکھ بند کر کے بھروسہ کرتے ہیں کیونکہ یہ کاروباری عناصر اور صارفین کو بہتر فارمولے، مصنوعات اور سروسز مہیاکرتا ہے اور یہی وہ کارکردگی ہے جس پر آپ بھی بھروسہ کر سکتے ہیں۔
Back to Co