سعودی سرمایہ کاری کے دورس نتائج برآمد ہوں گے، نصرت واحد

سعودی سرمایہ کاری کے دورس نتائج برآمد ہوں گے، نصرت واحد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ گوادر میں آئل ریفائنری پر اتفاق ہوگیا ہے، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو حکومت سہولتیں فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے کی ترقی، ہاؤسنگ، اسکل ڈیولپمنٹ اور ذراعت کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور چین نے مشکل حالات میں پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے، سعودی عرب چین سمیت تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانا، باعزت روزگار فراہم کرنا، ترجیحات میں شامل ہے۔ سی پیک سے متعلق شعبوں میں تربیت کی فراہمی پر توجہ دی جائے گی۔ فوری انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا حکومت کے ایجنڈے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک قوم کی تعمیر کیلئے یکساں نظام و نصاب تعلیم ضروری ہے۔ مدارس کو درپیش تمام مسائل کو مشاورت سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جائے گا۔ گوادر سی پیک کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ملک میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر