چکوال میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جلد شروع کردینگے،اے سی محسن اقبال

چکوال میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جلد شروع کردینگے،اے سی محسن اقبال

چکوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کیلئے تمام فہرستیں پنجاب حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں اور جوں ہی آپریشن کلین اپ کا سگنل ملے گا سرکاری اراضی واگزار کروانے کیلئے بالا تفریق آپریشن کیا جائے گا اور اس ضمن میں کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا ، یہ بات اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال نے جمعہ کے روز سینئر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ، انہوں نے بتایا کہ شہر کی سڑکوں پر قائم ناجائز تجاوزات ختم ہو جانے سے ٹریفک کے آدھے مسائل خود بخود حل ہوجائینگے انہوں نے کہا کہ تمام اڈوں کو شہر سے سے باہر نکالنے کیلئے آپریشن شروع کر دی گیا ہے اور شہر کے اندر اڈوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے اجلا س میں گرین سگنل دے دیا ہے کہ شہر کے اندر قائم تمام غیر قانونی اڈے ختم کیے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار بغیر لائسنس کے طالبعلموں کے پہلے مرحلے میں چالان کیے جا رہے ہیں اگلے مرحلے میں ان کے والدین کے خلاف مقدمات درج کیے جائینگے کیونکہ ضلع چکوال میں اس وقت ٹریفک کے دس حادثات میں سے سات حادثات موٹر سائیکل سواروں کی غفلت لا پرواہی اور لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے ہو رہے ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر