؎سینیٹ ، انتخابات میں دھاندلی بارے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور

؎سینیٹ ، انتخابات میں دھاندلی بارے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ نے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ کمیٹی میں سینیٹ کے 10 ممبران شامل ہونگے۔ جمعہ کو وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ اس میں سینیٹ کے 10 ممبران شامل ہونگے جن میں سے پانچ حکومتی اور پانچ اپوزیشن سے ہونگے جبکہ پارلیمانی کمیٹی کے کل ممبران کی تعداد 30 ہو گی جن میں سے 80 قومی اسمبلی میں ہونگے جس کو سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔