اٹک،دوموٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے،2افرادزخمی

اٹک،دوموٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے،2افرادزخمی

اٹک(نمائندہ پاکستان)کامرہ روڈ کامسیٹس یونیورسٹی کے قریب 2 موٹرسائیکل ٹکرا گئے ، حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق مظہر سکنہ ڈھوک فتح اور عتیق سکنہ مرزا تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہونے کی وجہ سے آپس میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر