قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم فیصل کو عمر قید کی سزا

قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم فیصل کو عمر قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم فیصل کو عمر قید کی سزا سنادی۔ کراچی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے دوست کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم فیصل کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے مجرم پر 5 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدم ادائیگی پر 6 ماہ مزید قید کاٹنی ہوگی۔ مجرم کے خلاف 13 گواہوں کے بیانات قلمبند کیئے گئے تھے۔ واقعے کے مجرم کی عمر 16 سال تھی۔ عدالت نے اسی مقدمے میں مجرم کے ساتھیوں رحیم ملک اور عبدالحق کو مفرور قرار دے چکی ہے۔ پولیس کے مطابق مجرم نے اکتوبر 2006 میں اپنے ساتھ کے ساتھ ملکر ذاکر اللہ خان کو قتل گیا تھا۔ قتل کا مقدمہ تھانہ سائٹ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔