مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کی شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر مرزا اشتیاق بیگ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی نیب حکام کے ہاتھوں بے بنیاد کیس میں گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں جب پی ٹی آئی کے علیم خان، زلفی بخاری، پرویز خٹک اور دوسرے سینئر لیڈران جن پر نیب کیسز پر تفتیش جاری ہے، انہیں وزیر بنایا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کی غیر قانونی گرفتاری سے سیاسی انتقام کی بو آتی ہے جس کا مقصد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔