ڈسٹرکٹ اورسائیٹ کمیٹی کوہاٹ کے ارکان کا کوہاٹ جیل کادورہ

ڈسٹرکٹ اورسائیٹ کمیٹی کوہاٹ کے ارکان کا کوہاٹ جیل کادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالدالیاس کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اور سائیٹ کمیٹی کے ارکان نے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی زیر قیادت کوہاٹ جیل کادورہ کیا جہاں وہ قیدیوں سے ملے اوران کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر جیل حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کمیٹی کے ارکان نے مختلف بیرکس، جیل ہسپتال اورکیچن کا معائنہ کرنے کے علاوہ صفائی کی صورت حال کابھی جائزہ لیا ۔کمیٹی کے ارکان نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں کوجیل مینول کے مطابق خوراک سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اورقیدیوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں۔اسی طرح صفائی کابھی خاص خیال رکھا جائے تاکہ قیدی بیماریوں سے محفوظ رہیں ۔کمیٹی کے ارکان نے قیدیوں کی سہولیات میں بہتری لانے کے لئے بھی اپنی سفارشات پیش کیں۔