آل انٹر کالجز سیشن 2018-19کا آغاز

آل انٹر کالجز سیشن 2018-19کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)آل انٹر کالجز سیشن 2018-19کا آغاز ہو گیا ہے۔اسلامیہ کالج پشاور کے میرٹ پر منتخب کرکٹ،ہاکی، فٹ بال ،ہینڈ بال، باسکٹ بال، سکواش،ٹینس،بیڈ مینٹن کھلاڑیوں کے لئے ٹریننگ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر سپورٹس عرفان اللہ مروت نے ٹریننگ کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی بھر ور حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کالج نے ہر سال نامور کھلاڑی پیدا کئے ہیں جو کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی کارکردگی کا عمدہ اور احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔اس سال بھی اسلامیہ کالج کی یہی کوشش ہے کہ اپنی کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی پیدا کرے۔