ڈیرہ ،6افراد نے ماں بیٹے پرحملہ کرکے دونوں کو زخمی کردیا‘مقدمہ درج

ڈیرہ ،6افراد نے ماں بیٹے پرحملہ کرکے دونوں کو زخمی کردیا‘مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ووٹ کے تنازع پرتحصیل پروآکے علاقہ ببر کچہ میں6افراد نے ماں بیٹے پرحملہ کرکے دونوں کو زخمی کردیا‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآکے علاقہ ببرکچہ میں ملک حمید ،ملک صوبہ سمیت6افراد نے محمدکاشف ولد احسان اللہ اوراس کی والدہ نیلم بی بی پر حملہ کرکے دونوں کو زخمی کردیا۔ تھانہ پروآمیں محمدکاشف کے والداحسان اللہ نے اس واقعے کی دعویداری 6افراد پر کی ہے اورکہاہے کہ ان کامخالفین سے الیکشن کے دوران ووٹ پر تنازع تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر