قبائلی اضلاع میں لنگی، سپیشل خاصہ دار فورس اور دیگر مراعات بحال کرنے کا خیر مقدم

قبائلی اضلاع میں لنگی، سپیشل خاصہ دار فورس اور دیگر مراعات بحال کرنے کا خیر ...

ؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐخیبر (بیورورپورٹ)قبائلی اضلاع میں لنگی، سپیشل خاصہ دار فورس اور دیگر مراعات بحال کرنے کا خیر مقدم کر تے ہیں قبائلی رسم رواج کو قانونی تحفظ دینا اچھا فیصلہ ہے ،وزیراعظم عمران خان، گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور وفاقی وزیرمذہبی امورڈاکٹر علامہ نو رالحق قادری کا شکرایہ اداکرتے ہیں ،ان خیا لات کا اظہار ملک عبدلرزاق آفریدی اور ملک خالد خان آفریدی نے کیا انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام اور قومی مشران کی ملک وقوم کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں قبائلی عوام نے ہر مشکل گھڑی میں ملک وقوم کیلئے خون کے نظرانے پیش کئے ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے قومی مشران نے ہندوستا ن کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گیدڑ بھگیاں بند کریں قبائلی عوام اور مشران ہندوستان کی دھمکیوں سے غافل نہیں ہیں وہ ہر وقت ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیا ر ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام اور قومی مشران کی مراعات بند کرنے سے مشکلات پیدا ہو گئی تھیں لیکن موجودہ حکومت نے بحالی کا فیصلہ کرکے اچھا فیصلہ کیا ہے اب انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ پانی ٹینکروں کے ذریعے مہیا کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکیں قومی مشران نے بتا یا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری نے قبائلی عوام سے جو وعدے کئے تھے انہوں نے ان میں سے پہلا اور بنیادی وعدہ پورا کیا جس کے نتیجے میں مراعات بحا ل کی گئیں اور امید کر تے ہیں کہ وہ قبائلی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے مذید اقدامات کر ینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر