رستم ، مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق دو خواتین سمیت5 افراد شدید زخمی
رستم(نمائندہ پاکستان) مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ، ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل منتقل کردیئے۔ واقعات کے مطابق ہوسئی گڑیالہ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سعید اعظم ولد امیر زمان سکنہ گڑیالہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسراواقعہ رستم روڈ پر کمرگئی کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور چنگ چی کے درمیان ایکسیڈنٹ میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ کر جان بحق ہونے والے کی لاش ٹائپ ڈی ہسپتال شہباز گڑھی شدید زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس جبکہ معمولی زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال رستم منتقل کر دیئے