پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ اپوزیشن کا حق ، رحمن ملک
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ اپوزیشن کا حق ہے‘ ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کی ضرورت ہے ٗ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ درست نہیں ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ماضی میں پی پی پی کی حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو موجودہ حکومت پی اے سی کی سربراہ اپوزیشن کو دے۔ ماضی کی روایات کو برقرار رکھا جائے ہمیں ماضی سے باہر نکلنا ہوگا۔
رحمن ملک