پر سوات ایکسپریس وے کے ٹھیکہ دار کے قبضہ کے خلاف آج احتجاجی جلسہ ہوگا

پر سوات ایکسپریس وے کے ٹھیکہ دار کے قبضہ کے خلاف آج احتجاجی جلسہ ہوگا

صوابی( بیورورپورٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر رزڑ کی بلڈنگ پر سوات ایکسپریس وے کے ٹھیکہ دار کے قبضہ کے خلاف آج ہفتہ کی صبح نو بجے شیوہ آڈہ میں احتجاجی جلسہ ہو گا ۔اس سلسلے میں ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے انجمن دکانداران شیوہ آڈہ شاہی روان خان اور ٹرانسپورٹ یونین کے صدر واقف خان نے عوام سے رابطے شروع کر دیئے ہیں انہوں نے رزڑ کے عوام کو اس احتجاج کو کامیاب کرنے کے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ دیرینہ مطالبے پر رزڑ کو تحصیل کا درجہ دیا گیا اور عوام کے ٹیکسوں سے عمارت مکمل ہو گئی لیکن اس عمارت پر سوات ایکسپریس وے کے ٹھیکہ داروں نے بذروقبضہ کر رکھا ہے جس سے سرکاری دفاتر ایک جگہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات ہے ایکشن کمیٹی اور پی ٹی ایم کے ذمہ داران ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے یوسیز میں رابطے کر رہی ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر