ڈیرہ ،تھانہ یارک کی حدود میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ ،تھانہ یارک کی حدود میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)تھانہ یارک کی حدود میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں شائستہ خان ہوٹل کے قریب گزشتہ صبح نامعلوم گاڑی نے ایک ملنگ شخص کو ٹکرماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پرایس ایچ او یارک محمدرمضان بلوچ موقع پر پہنچ گئے اورنعش کوقبضے میں لے کراس واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر