ڈیرہ میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،6 گرفتار

ڈیرہ میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،6 گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایس ڈی اورولرپیسکوشوکت اللہ محسود کی قیادت میں پیسکو ٹیم کاملانہ ،قریشی موڑاوربھکرروڈ سمیت گردونواح میں بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف آپریشن‘6بجلی چوررنگے ہاتھوں گرفتار‘گومل یونیورسٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئرپیسکوبنوں نوراللہ خان اورایکسین پیسکو سٹی ڈویژن ملک حفیظ کی ہدایت پرایس ڈی اورولرشوکت اللہ محسود نے بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں اوربقایاجات کی وصولی کے حوالے سے قریشی موڑ ،بھکرروڈ،ملانہ اورگردونواح میں واپڈا سٹاف اورپولیس کے ہمراہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 6بجلی چوروں کوموقع پر گرفتارکیااوران کے خلاف تھانہ گومل یونیورسٹی میں الگ الگ مقدمات درج کرائے ۔واضح رہے کہ 2دن کی کاروائی کے دوران رولر سب ڈویژن کی طرف سے مختلف تھانوں میں 15ایف آئی آردرج کرائی گئیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر