صوابی ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

صوابی ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

صوابی( بیورورپورٹ)پشاور یونیورسٹی میں پولیس کا طلباء پر لاٹھی چارج کرنے کے خلاف گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی کے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور صوبائی حکومت ، یونیورسٹی آف پشاور انتظامیہ کی جانب سے طلباء پر تشدد کے واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کرانے کے لئے احکامات جاری کریں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں فیسوں میں سات سو فی صد اضافہ کسی صورت ماننے کو تیار نہیں یہ نہ صرف انتہائی ظلم و زیادتی ہے بلکہ طلباء پر تعلیمی اداروں کے در وازے بند کرنے کے مترادف ہے انہوں نے اس امر پر آفسوس کااظہار کیا کہ صوبائی حکومت کے تر جمان شوکت یوسفزئی نے اصل واقعہ کا رخ تبدیل کرنے کے لئے غلط پروپیگینڈہ کیا جس کی ہم مذمت کر تے ہیں ان کو یہ پتہ نہیں کہ پشاور یونیورسٹی میں ہاسٹلز کی تعداد کتنی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو مجبوراً ہڑتال شروع کی جائے گی #

مزید : پشاورصفحہ آخر