صوابی ،ڈی پی او کا چوری کی وارداتوں میں اضافہ کا نوٹس

صوابی ،ڈی پی او کا چوری کی وارداتوں میں اضافہ کا نوٹس

صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں موٹرسائیکلوں کی چور ی کی بڑھتی وارداتوں پرڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس کو چور گروہ اور سماجی جرائم میں مطلوب جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دی ،اس سلسلے میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ظریف خان کی قیادت میں جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے زیر نگرانی ڈی ایس پی لاہور اقبال خان ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان ،اے ایس آئی اختر علی خان نے موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آخر کار ٹریس کیا اور ملزم عطاء اللہ ساکن مانیری کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزم بالا نے اپنے ساتھیوں کا نام اگل دئیے جس پر پولیس جلد ہی مزیدکامیابی حاصل کریں گے ،4ملزم بالا سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔جبکہ دیہہ با جا میں مدعی فضل منان سکنہ باجا نے تھانہ صوابی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مجھ سے موٹر سائیکل چوری کیا تھا اور اب نامعلوم نمبر سے 2لاکھ 50ہزار روپے بھتہ مانگنے کا دھمکیاں دیں رہے ہیں جس پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے خصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی صوابی سجاد حسین خان ایس ایچ او قمر زمان خان اور چوکی انچارج بام خیل سب انسپکٹر شاہ نواز خان نے کاروائی کرتے ہوئے3رکنی بھتہ خورگروہ گرفتار کر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر