ٹانک ،جیتو پاکستان غریب خاتون جمع پونجی سے محروم

ٹانک ،جیتو پاکستان غریب خاتون جمع پونجی سے محروم

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جیتو پاکستان کے نام سے انعام کا لالچ دیکر نوسر بازوں نے ٹانک کی غریب خاتوں کو ستر ہزار روپے کا ٹیکہ لگا دیا عورت کے خاوند نے اعلی حکام سے ملوث نوسر بازوں کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی اپیل کر دی ٹانک کے محلہ پھول شاہ بستی کے رہائشی ارشاد حسین ولد کریم بخش نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 24ستمبر کو میری زوجہ کے موبائل فون پر کال آئی اور اسے موبائل فون پر کہا گیا کہ اپکا جیتو پاکستان میں لاکھوں روپے کا انعام نکلا ہے جس میں سونا اور موٹر سائیکل شامل ہے فون کرنے والے شخص نے میری بیوی سے کہا کہ ان کو انعام صرف اس صورت میں ملے گا جب وہ بینک ٹیکس جمع کرا دے گی بیوی کے انحصار پر نوسر بازوں کی جانب سے دئیے گئے نمبر پر ان کی ڈیمانڈ کے مطابق پہلے میں نے دس ہزار روپے پھر چودہ ہزار روپے اور تیسری بارپینتیس ہزار روپے بذریعہ ایزی پیسہ ارسال کئے لیکن ان کی جانب سے انعام دینے کی بجائے چوتھی بار پندرہ ہزار روپے ٹیکس کی مد میں مذید رقم بھیجنے کامطالبہ کیا گیاجس پر مجھے شک ہوا اور میں نے مذید رقم ارسال کرنے سے انکار کر دیا بعد میں معلومات ہوئیں کہ ہمیں جیتو پاکستان کے نام سے بے وقوف بنا کر لوٹا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جیتو پاکستان کے نام سے انعام کالاچ دیکر نوسر بازوں کا گروپ متحرک ہے انعامات کے پیغام بھیج کر سادہ لوح افراد کو لوٹ رہا انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب انسان ہوں میونسپل کمیٹی میں ملازم ہوں اور جھاڑو مار کر بڑی مشکلوں سے اپنے اہلخانہ کا پیٹ پال رہاہوں اگر یہ گروہ اسی طرح متحرک رہا اور ان کو بے نقاب نہ کیا گیا تو اسی طرح سادہ لوح افراد انعام کی لالچ میں آکر لوٹتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،ایف آئی کے حکام ، انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خواہ، ڈی آئی جی ڈیرہ اور ڈی پی او ٹانک سے مطالبہ کرتا ہوں میرے ساتھ ہونی والی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث نوسربازوں کو بے نقاب کریں اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں تاکہ مذید لوگ اپنا سرمایا لوٹانے سے بچ سکیں

مزید : پشاورصفحہ آخر