ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( ہفتہ)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( ہفتہ)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( ہفتہ)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 اکتوبر06 ہفتہ۔  نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا۔الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج ثور

 اکتوبر06 ہفتہ۔ملازمت سے متعلقہ معاملات بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ذہن پر سکون رہے گا۔ شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔

برج جوزا

 اکتوبر06 ہفتہ۔قانونی معاملات سے گریز کرنا بہتر رہیگا۔زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔ عزت و وقار میں اضافہ اور اساتذہ کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج سرطان

 اکتوبر06 ہفتہ۔ آمدن میں اضافہ سے مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔دوست تعاون کریں گے۔روحانیت کے شوق میں اضافہ ہوگا۔ 

برج اسد

 اکتوبر06 ہفتہ۔  جلد بازی سے گریز کریں شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔ ساتھی ورکرز کیساتھ ماحول خوشگوار رہے گا۔

برج سنبلہ

 اکتوبر06 ہفتہ۔ آپ کی سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثر انداز ہونگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا ۔ محبت سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے اور سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ 

برج میزان

 اکتوبر06 ہفتہ۔دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا جس کے باعث طبیعت خوشگوار رہے گی۔نصیب یاوری کرنے سے بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی آئے گی۔

برج عقرب

 اکتوبر06 ہفتہ۔ رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔ دوران سفر اجنبی افراد سے محتاط رہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔ 

برج قوس

 اکتوبر06 ہفتہ۔ گھریلومعاملات مسائل کا شکار رہیں گے لیکن غصے اور جذبات سے یہ مسائل حل نہ ہونگے بلکہ مزید بگڑیں گے ۔ لہٰذا تحمل مزاجی سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔

برج جدی

 اکتوبر06 ہفتہ۔ گھر کی سجاوٹ کر سکیں گے۔ رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔ صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول خوشگوار  اور پرسکون رہے گا۔

برج دلو

 اکتوبر06 ہفتہ۔ شخصیت میں نکھار آئیگا۔ کاروباری معاملات مسائل کا شکار رہیں گے۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔بحث اور تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی کی صورت پیش آسکتی ہے۔ 

برج حوت

 اکتوبر06 ہفتہ۔  محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی ۔نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا اور نامکمل کام مکمل کر سکیں گے ۔ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔

 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم