پی ٹی آئی کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ،شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی کڑی ہے: مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ،شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی ...
پی ٹی آئی کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ،شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی کڑی ہے: مریم اورنگزیب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین ہمیں سیاست میں شکست نہیں دے سکے جس کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے، شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی کڑی ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج پاکستان کی تاریخ کاسیاہ دن ہے، پنجاب میں خوشحالی پر شہباز شریف کو سزا دی گئی، سیاسی مخالفین ہمیں سیاست میں شکست نہیں دے سکے جس کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔ صاف پانی کیس میں بلایا،آشیانہ اسکینڈل میں گرفتارکرلیا، شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی کڑی ہے۔ایسا کیس جو تفتیش کے مرحلے میں ہے  شہباز شریف کو اس میں گرفتارکیا گیا، سب کو معلوم ہے کہ اس کیس میں ایک روپے کی کرپشن نہیں کی گئی، پنجاب میں خوشحالی پرشہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، یہ شہراور اس صوبے کے ساتھ زیادتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے،حکومت ایسے اقدامات کرے گی تو کارکنوں کا ردعمل فطری ہے، مسلم لیگ ن نے قانون کی حکمرانی کی مثال قائم کی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست