سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی احتساب عدالت پیشی،لیگی کارکنوں نے نیب قافلے کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر روک لیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی احتساب عدالت پیشی،لیگی کارکنوں نے نیب ...
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی احتساب عدالت پیشی،لیگی کارکنوں نے نیب قافلے کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر روک لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں احتساب عدالت پیشی پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نیب کے قافلے کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر روک لیا اور نیب کی بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوسخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لایاگیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی احتساب عدالت پہنچی تو لیگی کارکنوں مشتعل ہو گئے اور نیب کے قافلے کو گھیرے میں لے لیا،لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئی ،لیگی رہنما پرویزملک اورخواجہ عمران نذیربھی بکتربندگاڑی پرچڑھ گئے،لیگی کارکنوں کے شہبازشریف کے حق میں نعرے بازی کی ۔اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرکے لیگی کارکنوں کو بکتر بند گاڑی سے نیچے اتارا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور