حاملہ مہرین سید کی ریمپ پر واک کرتے ہوئے پھسلنے کی ویڈیو لیکن اب وہ کہاں ہیں اور کیا کر رہی ہیں ؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی ان کیلئے دعائیں شرو ع کر دیں گے

حاملہ مہرین سید کی ریمپ پر واک کرتے ہوئے پھسلنے کی ویڈیو لیکن اب وہ کہاں ہیں ...
حاملہ مہرین سید کی ریمپ پر واک کرتے ہوئے پھسلنے کی ویڈیو لیکن اب وہ کہاں ہیں اور کیا کر رہی ہیں ؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی ان کیلئے دعائیں شرو ع کر دیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف ماڈل مہرین سید نے شوبزسرگرمیاں معطل کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہرین سید ماڈلنگ کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے سلپ ہو گئی تھیں تاہم وہ عین موقع پر سنبھل گئیں جس کے باعث انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی تاہم ان کے پاﺅں پھسلنے کی یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور ان کے چاہنے والوں نے فوری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ماڈل و اداکارہ کی خیریت دریافت کرنے کی کوشش کی تاہم جب مہرین سید نے مداحوں کی جانب سے یہ بے انتہا محبت دیکھی تو ان سے بھی رہا نہیں گیا اور انہوں نے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خیرت سے آگاہ کیا اور بے پناہ محبت پر شکریہ بھی ادا کیا ۔ مہرین سید نے اپنے پیغام کے ذریعے حاملہ ہونے کی تصدیق بھی کی ۔

تاہم اب خبریں آرہی ہیں کہ ان کے ڈاکٹر نے مہرین سید کو ہدایت کی ہے کہ وہ عارضی طور پر شوبز سرگرمیاں معطل کر دیں اور مکمل آرام کریں ، ماڈل مہرین سید نے سوشل میڈیا پر بھی اس بات کا اعلان کیا کہ وہ ماں بننے والی ہیں جس پر انکے پرستاروں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

مزید : تفریح