احتساب عدالت کے جج شہبازشریف کے کیس کی سماعت کیلئے آئے اور پھر واپس چلے گئے ، لیکن کیوں ؟ حیران کن خبر آ گئی

احتساب عدالت کے جج شہبازشریف کے کیس کی سماعت کیلئے آئے اور پھر واپس چلے گئے ، ...
احتساب عدالت کے جج شہبازشریف کے کیس کی سماعت کیلئے آئے اور پھر واپس چلے گئے ، لیکن کیوں ؟ حیران کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیب حکام سابق وزیرا علیٰ شہبازشریف کو لے کر احتساب عدالت پہنچ گئی تاہم انہیں عدالت کے احاطے میں داخلے میں لیگی کارکنان کی بڑی تعداد کے باعث مشکل پیش آئی اور اب عدالت کے اندر بھی ن لیگی کارکنان اور وکلاءکی بڑی تعداد موجود ہے اور جب احتساب عدالت کے جج کمرہ عدالت میں آئے تو رش دیکھ کر واپس چلے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نجم الحسن شہبازشریف کے کیس کی سماعت کیلئے کمرہ عدالت میں آئے تو وہ رش دیکھ کر واپس چلے گئے ، اس موقع پر فاضل جج کا کہناتھا کہ غیر متعلقہ افراد کمرہ عدالت سے باہر چلے جائیں اور اگر رش اسی طرح برقرار رہا تو کیس کی سماعت کیسے ممکن ہو گی تاہم رش کم نہ ہونے پر جج واپس چیمبر میں چلے گئے ۔ اس کے بعد نیب اہلکار آئے اور انہوں نے وکلاءسے درخواست کی کہ وہ تھوڑی سی جگہ خالی کر دیں تاکہ شہبازشریف کو پیش کیا جا سکے اور کیس کی سماعت ہو سکے ۔لیکن رش کم نہ ہونے کی صورت میں احتساب عدالت کے جج نے شہبازشریف کے وکلاءکو اپنے چیمبر میں بلا لیا اور وہیں پر سماعت  ہو گی۔نیب اہلکار شہبازشریف کو رش کے باعث سیڑھیوں کے بجائے لفٹ کے ذریعے تیسری منزل پر لے گئے ہیں ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی