یمن ، سعودی اتحادی فورسز کی بمباری، 50 حوثی باغی ہلاک

یمن ، سعودی اتحادی فورسز کی بمباری، 50 حوثی باغی ہلاک
یمن ، سعودی اتحادی فورسز کی بمباری، 50 حوثی باغی ہلاک

  

صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے مختلف علاقوں میں بمباری کرکے 50 حوثی باغیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے صوبوں لحج اور البیضاءطیاروں کے ذریعے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 50 باغی مارے گئے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں المدوار کی پہاڑیوں میں کی گئیں ، یہاں حوثی باغیوں نے اپنی پناہ گاہیں بنارکھی ہیں، سعودی بمباری کے نتیجے میں یہاں 30 حوثی باغی ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں 17 حوثی باغی البیضا میں اس وقت جھڑپوں میں مارے گئے جب انہوں نے یمن کی فوج پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔

مزید : عرب دنیا