اپوزیشن کے وفدکی سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرسے ملاقات،قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

اپوزیشن کے وفدکی سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرسے ملاقات،قومی اسمبلی کا اجلاس ...
اپوزیشن کے وفدکی سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرسے ملاقات،قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کے وفد کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ،اپوزیشن ارکان نے شہبازشریف کی گرفتاری پر سپیکرکواحتجاج ریکارڈکرایااورمطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی کااجلاس فوری بلایاجائے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ ظفرالحق کی قیادت میں اپوزیشن وفدنے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی،وفدمیں عبدالغفور حیدری، راناتنویر، مرتضیٰ جاوید،ایاز صادق،طاہرہ اورنگزیب اور دیگر ارکان شامل ہیں،اپوزیشن ارکان نے شہبازشریف کی گرفتاری پرسپیکرکواحتجاج ریکارڈکرایااورقومی اسمبلی کااجلاس فوری بلایاجائے،اپوزیشن ارکان کاکہناتھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ شہبازشریف کوگرفتارکرنے کے بعد سپیکرکوآگاہ کیاگیا،اپوزیشن لیڈرکوبلایاصاف پانی کیس میں اورگرفتارکیاآشیانہ کیس میں،ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن اوراس کی قیادت کیخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے،اپوزیشن سے مشاورت کے بعد اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی ہے۔

راجہ ظفر الحق کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی،اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری پربحث کی جائےگی،رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایسی کارروائیاں جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہیں جبکہ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری افسوسناک اورشرمناک ہے۔ان کا کہناتھا شہباز شریف کی  گرفتاری کی مذمت کرتےہیں،ضرورت پڑی تومزاحمت بھی کریں گے

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد