آشیانہ سکینڈل، شہبازشریف سے قبل کتنے لوگ اس کیس میں پکڑے جاچکے ہیں؟ مقامی اخبار نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

آشیانہ سکینڈل، شہبازشریف سے قبل کتنے لوگ اس کیس میں پکڑے جاچکے ہیں؟ مقامی ...
آشیانہ سکینڈل، شہبازشریف سے قبل کتنے لوگ اس کیس میں پکڑے جاچکے ہیں؟ مقامی اخبار نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور کی جانب سے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کی صورت میں سب سے بڑی اور مجموعی طور پر آٹھویں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں اس سے قبل نیب نے 21 فروری کو لاہور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو گرفتار کیا تھاجس کے بعد پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی بسم اللہ انجینئرنگ کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آشیانہ ہائوسنگ سکیم کا ٹھیکہ لینے کے الزام میں 24 فروری کو گرفتار کیا گیا۔

نیب کی جانب سے آشیانہ کیس میں ہی بدعنوانی کے الزام میں مزید چار ملزمان ایل ڈی اے کے چیف انجینئر اسرار سعید ،سٹریٹجک پلاننگ یونٹ کے اکنامک سپیشلسٹ بلال قدوائی ،سابق سی ای او پنجاب لینڈ ڈیپارٹمنٹ امتیاز حیدر اور عارف مجید بٹ کو 9مارچ کو گرفتار کیا گیا۔

سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی آشیانہ سکینڈل میں 5جولائی کو گرفتار کیا گیاتھا۔