سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،حکومت پنجاب، پولیس اور پراسیکیوشن کو نوٹسز

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،حکومت پنجاب، پولیس اور پراسیکیوشن کو نوٹسز
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،حکومت پنجاب، پولیس اور پراسیکیوشن کو نوٹسز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں حکومت پنجاب، پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ طاہر القادری نے سپریم کورٹ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر غیر جانبدار مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی درخواست کی۔
طاہر القادری نے موقف اختیار کیا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے واقعے کے بعد سے ہی غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کی درخواست پر ہی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا ہے اور لاہور ہائی کورٹ نے آپ کی اپیل مسترد کی ہے، اس کےلئے آپ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں۔طاہر القادری نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکپتن، بلدیہ ٹاؤن فیکٹری اور زینب قتل کیس کے معاملے پر عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ اس لئے عدالت سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق بھی غیر جانبدار جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے۔